جیت کے بعد کوہلی، کارتک نے پاٹیدار کی تعریفوں کے پل باندھے

کولکاتہ، مئی۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق کپتان وراٹ کوہلی اور وکٹ کیپر دنیش کارتک نے بدھ کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف جیت میں سنچری بنانے پر رجت پاٹیدار کی تعریف کی۔ آرسی بی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں، کوہلی نے کہا، یہ رجت کی دباومیں کھیلی گئی سب سے اچھی اننگز میں سے ایک ہے، جو میں نے دیکھی ہے اورمیں نے ان کی کئی اننگز دیکھی ہیں۔ اس مقابلے میں اس طرح کی بلے بازی کرنا کمال ہے۔ ان پر نظررکھیں۔ دوسری طرف دنیش کارتک نے کہا کہ یہ ایک ان کیپڈ کھلاڑی کی طرف سے کھیلی گئی بہترین اننگ ہے۔ انہوں نے کہا، یہ شاید ایک انکیپڈ کھلاڑی کی طرف سے کھیلی جانے والی بہترین اننگ ہے۔ وہ بہت پرسکون رہتے ہیں۔ دراصل وہ بہت شرمیلے ہیں۔ وہ خاموش رہتے ہیں اورآپ کو لگے گا کہ وہ سست ہیں، لیکن وہ ایسے ہی ہیں۔ وہ بہت محنتی ہیں۔ اپنی اننگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاٹیدار نے کہا، اپنی ٹیم کے لیے اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بہت اچھالگتا ہے، خاص طور پر میچ جیتنے کے بعد بہت اچھا محسوس کررہا ہوں۔کارتک نے کہا کہ دوسری اننگ کے 19ویں اوور میں کے ایل راہل کا وکٹ میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ’ تھا کیونکہ وہ میچ کو لکھنؤ کے حق میں ختم کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا، میراماننا ہے کہ کے ایل کا وکٹ اہم تھا۔ وہ میچ کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ آخر تک بلے بازی کرنا چاہتے ہیں اور وہ ایسا کربھی چکے ہیں۔ وہ بہت تیزی سے گیئر بدل سکتے ہیں، جو ان کی خاصیت ہے۔ انہوں نے میچ کو اپنے حق میں کرنا شروع بھی کر دیا تھا لیکن فاف نے باؤلرز کا خوب استعمال کیا اور کے ایل آؤٹ ہو گئے۔چوٹ سے واپس آنے والے ہرشل پٹیل نے کہا، ’’باؤلنگ مشکل نہیں تھی کیونکہ (ہاتھ میں لگے زخم) بھرگئے تھے اور وہ بولنگ کرتے وقت کھل نہیں رہے تھے۔ اس نے باؤلنگ کو آسان بنا دیا۔” ہرشل نے کہا کہ وہ مشکل وقت میں گیند بازی کرنا پسند کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم اس طرح کے مزید میچ جیتے۔بنگلور کی جانب سے دیے گئے 208 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کے ایل راہل کی لکھنؤ سپر جائنٹس صرف 193 رن ہی بنا سکی اور ایلیمنیٹر میچ 14 رنوں سے ہار گئی۔ اب 27 مئی کو کوالیفائر 2 میں آر سی بی کا سامنا سنجو سیمسن کی راجستھان رائلز سے ہوگا۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں آئی پی ایل 2022 کا ٹائٹل جیتنے کے لیے گجرات ٹائٹنز سے مقابلہ کرے گی۔

 

 

Related Articles