ایسا ملک جہاں صرف 2000 روپے میں ماہانہ لامحدود سفر کیا جاسکتا ہے

برلن،مئی ۔ یورپ کے ایک ملک نے سیاحوں اور اپنے شہریوں کے لیے آمد و رفت کو سہل بنانے کی غرض سے ایسی زبردست پیشکش کی ہے جو انسان صرف خواب میں ہی سوچ سکتا ہے۔جرمنی کی حکومت کی اس پیشکش کے مطابق اب کوئی بھی شہری یا سیاح 9.5 ڈالر کا ٹکٹ خرید کر ایک ماہ میں مقامی ٹرینوں اور بسوں میں لامحدود سفر کرسکتا ہے۔ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باوجود جرمنی کی حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے جس کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا اور موسم گرما میں سفر کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق حکومتِ جرمنی نے یکم جون سے ٹکٹ فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت لوگ 9.5 ڈالر کے اس ایک ٹکٹ سے پورے ماہ سفر کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس ٹکٹ میں مقامی شہروں تک سفر کیا جاسکے گا، اس ٹکٹ سے کسی اور ملک سفر نہیں کیا جاسکتا۔جرمنی کی حکومت نے اس اقدام کے لیے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کی سبسڈی دی ہے یعنی مجموعی طور پر 30 ڈالر کے ٹکٹ فروخت ہوں گے، یہ پیشکش تین ماہ یعنی جون، جولائی اور اگست تک جاری رہے گی۔

 

Related Articles