عابدہ پروین کا ٹاپ ٹرینڈز میں شامل کلام ’اے میرے مولا‘ اصل میں کب ریلیز ہوا؟

ممبئی،اپریل۔پاکستانی لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا کلام’اے میرے مولا‘جو کہ اْنہوں نے بھارتی گلوکار جوڑی سلیم سلیمان کے اشتراک سے ریلیز کیا تھا، بھارت میں آج کل مقبول ہو رہا ہے۔اس کلام کو ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 9 اپریل کو اپ لوڈ کیا گیا جہاں یہ اب تک 3 لاکھ سیزائد ویوز حاصل کرچکا ہے اور یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔یہاں آپ کو اس کلام کے حوالے سیایک حقیقت بتاتے چلیں کہ اس کلام کی ویڈیو کو دنیا کے تین شہروں ممبئی، ٹورنٹو اور اسلام آباد میں عکس بند کیا گیا تھا اور اس کلام کی ویڈیو کو اصل میں 5 جولائی 2016 میں’نورِ الہٰی‘ کے عنوان سے ریلیز کیا گیا تھا۔اس کلام کی اوریجنل ویڈیو یوٹیوب پر اب تک 1 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرچکی ہے۔اب اس ویڈیو کو دوبارہ’اے میرے مولا‘ کے عنوان سے اپلوڈ کیا گیا ہے اور مداح رمضان کے مہینے میں اس روحانی کلام میں دیئے گئے انسانیت اور ہمدردی کے پیغام کو سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Related Articles