آسٹریلیاٹی ٹوئنٹی میں خطاب جیتنے کے لئے پرجوش

دبئی، اکتوبر۔آسٹریلیا نے پانچ مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ جیتا ہے ، لیکن ٹیم ایک بار بھی ٹی 20 ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہے ۔ وہ 2010 میں رنر اپ تھی اور یہی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اس کی بہترین کارکردگی ہے۔ ٹیم 2019-20 میں لگاتار چار ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد بہترین فارم میں تھی اور اس وقت اگر 2020 میں آسٹریلیا میں پہلے سے طے شدہ ورلڈ کپ ہوتا تو وہ جیت کی مضبوط دعویدار تھی لیکن ٹورنامنٹ کو کورونا کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا اور اب حالات آسٹریلیا کے لیے بدل گئے ہیں۔ٹیم کے پاس ابھی بھی ڈیوڈ وارنر ، آرون فنچ اور گلین میکسویل جیسے میچ فاتح کھلاڑی ہیں۔ ٹیم میں مشل اسٹارک ، پیٹ کمنس اور جوش ہیزلوڈ کی تیزی کے ساتھ ایڈم جمپا اور ایشن ایگر کا اسپن حملہ ہے جبکہ مشل مارش اور اور مارکس اسٹوئنس جیسے آل راؤنڈر بھی ہیں جو کہ بلے بازی کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پرگیندبازی بھی سنھال سکے۔ تاہم ، ٹیم کے لئے سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ٹیم کا صحیح توازن کیسے تلاش کیا جائے۔ ٹیم کے بیٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں ابھی بھی ٹی 20 ماہر بلے بازوں کی کمی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وارنر اور فنچ کی اوپننگ جوڑی کی فٹنس پر اب بھی صورتحال واضح نہیں ہے۔ مئی 2020 میں عالمی نمبر ایک رینکنگ حاصل کرنے کے بعد ، آسٹریلیا مسلسل پانچ ٹی ٹوئنٹی ہارنے کے بعد ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔ آسٹریلیا نے گزشتہ 21 میچوں میں سے صرف چھ میچ جیتے ہیں۔ حالانکہ ٹیم کے اہم کھلاڑی وارنر اور کمنزگزشتہ چار سیریز اور ا سمتھ نے تین سیریز نہیں کھیلی ہے۔ اس کے علاوہ میکس ویل ، اسٹوئنس اور کین رچرڈسن بھی بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز میں نہیں تھے۔آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش دونوں کے خلاف سیریز 1-4 سے سیریز گنوائی ہے مشل مارش کی حالیہ فارم ٹیم کے لیے اچھا اشارہ ہے۔

Related Articles