مودی نے پونے حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا
نئی دہلی، فروری ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے پونے میں جمعرات کو ایک زیر تعمیر عمارت کے گرنے سے چھ لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کیا ہے۔جمعہ کو ایک ٹویٹ میں مسٹر مودی نے کہاکہ’’پونے میں زیر تعمیر عمارت میں ہونے والے حادثے سے صدمے میں ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ میں اس حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔واضح رہے کہ جمعرات کی رات دیر گئے شہر کے یرودہ علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت کے تہہ خانے میں لوہے کی سلاخوں سے بنی جالی گرنے سے چھ مزدوروں کی موت ہو گئی تھی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔