ہندوستان کی صدارت میں بنگلورو پہلی جی- 20ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کی میزبانی کرےگا

نئی دہلی، جنوری ۔ہندوستان کی صدارت میں بینگلورو پہلی جی- 20 انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) میٹنگ کی میزبانی کرے گا ۔سرکاری ریلیزکے مطابق یہ میٹنگ 5 سے 7 فروری 2023 تک منعقد ہوگی۔ میٹنگ میں 150 سے زیادہ شرکاء حصہ لیں گے، جن میں جی – 20 کے رکن ممالک، نو خصوصی مدعوئین مہمان ممالک ، جن میں بنگلہ دیش، مصر، ماریشس، نیدرلینڈز، نائیجیریا، عمان، سنگاپور، متحدہ عرب امارات اور اسپین وغیرہ شامل ہیں ۔اس کے علاوہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)، بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے)، صاف توانائی کی وزارت (سی ای ایم)، اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام (یو این ای پی)، بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے)، اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ترقی کی تنظیم (یو این آئی ڈی او)، اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (یو این ای ایس سی اے پی) آر ڈی- ٹوئنٹی اور اور علمی شراکت دار جیسی معروف بین الاقوامی تنظیمیں میٹنگ کا حصہ ہوں گی۔ متعلقہ وزارتوں کے سینئر سرکاری افسران بھی ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔کرناٹک میٹنگ کے لیے تعاون اور تال میل فراہم کر رہا ہے۔ پہلی ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ میں چھ ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان میں: (i) ٹیکنالوجی کے خلا ء کو دور کرنے کے ذریعے توانائی کی منتقلی، (ii) توانائی کی منتقلی کے لیے کم لاگت کی مالی اعانت، (iii) توانائی کی یقینی فراہمی اور متنوع سپلائی چینز، (iv) توانائی کی کارکردگی، صنعتی کم کاربن ٹرانزیشن اور ذمہ دارانہ کھپت، (v) مستقبل کے لئے ایندھن (3ایف) اور (vi) صاف توانائی تک عالمی رسائی اور منصفانہ، سستی، اور سب کی شمولیت والی توانائی کی منتقلی کا راستہ شامل ہیں ۔ اس موقع پر ،ای ٹی ڈبلیو جی کی میٹنگ کو ‘کاربن کیپچر، یوٹیلائزیشن اور اسٹوریج (سی سی یو ایس) پر ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی سیمینار سے مکمل کیا جائے گا۔ سیمینار میں کاربن کی گرفت، استعمال اور اُسے ذخیرہ کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، جو نیٹ زیرو کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اہم سمجھے جاتے ہیں۔ اس تقریب میں کلین انرجی کی منتقلی کے چیلنج سے بھرے پہلوؤں اور ان سے نمٹنے میں سی سی یو ایس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں ذخیرہ کرنے سے لے کر اسٹوریج اور استعمال کے راستوں تک ویلیو چین کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ یہ تقریب کامیاب اقدامات سے لے کر علم کو مشترک کرنے قابل بنائے گا، جسے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔پہلی ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کے ایک حصے کے طور پر، مندوبین انفوسز گرین بلڈنگ کیمپس اور پاوا گاڑا سولر پارک کا بھی دورہ کریں گے، تاکہ قابل تجدید سیکٹر کی طرف ہندوستان کے جھکاؤ اور آب وہوا میں تبدیلی کو کم کرنے کی کوششوں کو دیکھ سکیں۔ مندوبین کو کرناٹک کی مالا مال ثقافتی وراثت، فن، ثقافت اور کھانے پینے کا بھی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ حکومت ہند کی بجلی کی وزارت، جو ای ٹی ڈبلیو جی کی ایک نوٹل وزارت ہے ، ترجیحی شعبوں پر بات چیت اور مذاکرات کی قیادت کرے گی۔ ہندوستان کی صدارت میں، چار ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگیں ، مختلف ضمنی تقریبات اور ایک وزارتی میٹنگ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ہندوستان کی جی – 20 صدارت سابقہ صدا رتوں کی کوششوں اور نتائج کو استوار کرے گی، جنہوں نے صاف توانائی کی منتقلی میں عالمی تعاون کے مقصد کو کامیابی سے آگے بڑھایا ہے اور اسے پائیدار اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کا مرکزی مقام بنایا ہے

Related Articles