دبئی میں مہنگی ترین اور تیز رفتار ایمبولینس سروس متعارف
ابوظبی،فرور۔دبئی کارپوریشن نے ایمبولینس سروس کیلئے دنیا کی تیز رفتار اور مہنگی ترین ایمبولینس ایکسپو 2020ء میں متعارف کرا دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائپر اسپورٹ ریسپونڈر نامی گاڑی متحدہ عرب امارات میں تیار کی گئی ہے اور اسے ڈبلیو موٹرز نے تیار کیا ہے۔ کار کی قیمت ایک کروڑ 30 لاکھ اماراتی درہم بتائی گئی ہے۔ یہ کار مجموعی طور پر تیار کی گئی تیز رفتار سات لائیکن کاروں میںسے ایک ہے جو صرف 2.8 سیکنڈز میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتی ہے اور اس کی ٹاپ اسپیڈ 400 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کار کی ایل ای ڈی ہیڈلائٹس کے ساتھ 440 ہیرے جڑے ہیں جبکہ سیٹس پر سنہری دھاگا اور چھت بھی گولڈ پلیٹڈ ہے۔ کار کی باڈی کاربن فائبر سے بنی ہے اور اس میں تھری ڈی انٹر ایکٹیو موشن کنٹرول سسٹم نصب ہے۔