ہیلی کاپٹر حادثے پر افسردہ ہوں:اسٹالن

چنئی، دسمبر ۔ تمل ناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے ہندوستانی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر کےآج حادثے کا شکار ہونے پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے ۔نیلگری ضلع کے کنور میں حادثے کے شکار ہوئے اس ہیلی کاپٹر میں ڈفینس چیف جنرل بپن راوت اور 13 دیگر افراد سوار تھے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا،’’میں ڈفینس چیف اور 13 دیگر لوگوں کو لے جارہے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے شکار ہونے کی خبر سن کر بہت افسرہ ہوں۔ میں نے مقامی انتظامیہ کو راحت اور بچاؤ مہم چلانے اور سبھی طرح کی مدد مہیا کرانے کی ہدایت دے دی ہے۔میں جائے وقوع پر جارہا ہوں۔‘‘واضح رہے اس حادثے میں چار افسروں کے مارے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Related Articles