قانون ساز کونسل کے انتخابات میں بی جے پی کی جیت، یوگی نے دی مبارکباد

لکھنؤ، فروری۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش قانون ساز کونسل میں گریجویٹ اور ٹیچرس بلاک کے انتخابات کی پانچ سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بی جے پی امیدواروں کو ملی جیت ڈبل انجن والی حکومت کے تئیں عوام کے بے پناہ اعتماد کی علامت ہے۔مسٹر یوگی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا، اتر پردیش قانون ساز کونسل کے انتخابات میں جیتنے والے تمام امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ بی جے پی کے امیدواروں کی یہ جیت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی ڈبل انجن والی حکومت پر عوام کے بے پناہ اعتماد کی علامت ہے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یو پی میں جمہوری اقدار پر گہرا اعتماد رکھنے والے محنتی اراکین کی موجودگی اترپردیش قانون ساز کونسل کے وقار میں اضافہ کرے گی۔ روشن مستقبل کے لیے سب کے لیے نیک خواہشات۔ان پانچ سیٹوں کے لیے ریاست کے 39 اضلاع پریاگ راج، کوشامبی، فتح پور، باندرہ، چترکوٹ، ہمیر پور، مہوبہ، جالون، جھانسی، للت پور کانپور نگر کانپور دیہات اناؤ، بریلی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور، بدایوں، رام پور، مرادآباد، امروہہ، ، سنبھل، بہرائچ، شراوستی، گونڈا، بلرام پور، بستی، سدھارتھ نگر، سنت کبیر نگر، گورکھپور، مہاراج گنج، دیوریا، کشی نگر، اعظم گڑھ، مؤ، سلطان پور، اجودھیا، امیٹھی اور امبیڈکر نگر میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔

Related Articles