امریکی شہریوں کا پولیس ٹریننگ سینٹر پر دھاوا

واشنگٹن ،مارچ۔ امریکی ریاست اٹلانٹا میں شہریوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ مچادی۔ پولیس نے املاک کو نقصان پہنچانے پر 35 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نے احتجاج کے دوران تربیتی مرکز پر کام کرنے والے ایک ٹریکٹر کو بھی نذرآتش کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جنگل کی زمین پر تعمیرات نہ کی جائیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس کے تربیتی مرکزسے 60لاکھ آبادی والا شہر جنگل کی قیمتی اراضی سے محروم ہوجائے گا۔

 

Related Articles