حماس بن گویر کے دورہ مسجد اقصیٰ کی شدید مذمت کرتی ہے
مقبوضہ بیت المقدس،جنوری ۔ اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر سلامتی بن گویر کے حکومتی سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ وزٹ کو خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس طرح کے کسی بھی اقدام پر انتباہ جاری کیا ہے۔ادھر صہیونی وزیر بن گویر کے اس دورہ پر رد عمل دیتے ہوئے فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ انتہا پسند وزیر بن گویر کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے ایک غیر معمولی اشتعال انگیزی اور تنازع میں خطرناک اضافہ سمجھتی ہے۔