یوکرین پر روسی حملوں میں مزید 13 افراد ہلاک
کیف ،دسمبر۔ روس کی جانب سے یوکرین کے شہر خیرسون میں فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روس کی جانب سے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر خیرسون کے رہائشی اور انتظامی عمارتوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا جو اب کھنڈر کا منظر پیش کر رہے ہیں۔اس موقع پر یوکرین کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ علاقے میں کوئی فوجی تنصیبات نہیں تھیں جبکہ گورنر کی جانب سے جانی نقصانات کے تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے کہا گیا کہ روسی حملوں میں 13افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 18 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔