ابوظبی:فائرفائٹروں نے فیکٹری میں گیس سلنڈرپھٹنے سے لگنے والی آگ پرقابوپالیا

ابوظبی،ستمبر ۔ابوظبی میں فائر فائٹروں نے ایک صنعتی علاقے میں واقع فیکٹری میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ابوظبی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا چینلز پر بتایا کہ سول ڈیفنس اتھارٹی نے ہفتے کو علی الصباح ابوظبی انڈسٹریل زون میں واقع ایک گیس پلانٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹروں نے آگ پرقابو پا لیا ہے اوروہ فیکٹری اور آس پاس کے درجہ حرارت کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔گیس سلنڈر کے دھماکے کی وجوہ جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس واقعہ میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ابوظبی پولیس نے شہریوں پرزوردیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی صورت میں افواہیں پھیلانے سے گریز کریں اور امارت میں متعلقہ اور قابل اعتماد حکام سے معلومات حاصل کریں۔

Related Articles