الجیریا کے ساٹھویں یوم آزادی کی تقریب اسماعیل ہنیہ شریک
الجیریا،جولائی ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے الجیریا کے ساٹھویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کی ہے اور الجیریا کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ گہرے تعلقات کی تعریف کی ہے۔ تقریب میں شرکت کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے یوم آزدی کی تقریبات میں میزبان ملک کے صدر کی طرف سے دعوت دیے جانے کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا میری یہاں اس اہم دن کے موقع پر موجودگی دونوں طرف کے عوام کے تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔اسماعیل ہنیہ نے اپنے بیان میں مزید کہا میری یہ شرکت فلسطینی عوام کی طرف سے الجیریا کے ساتھ تعلقات اور اس کے کردار پر فخر کا بھی اظہار ہے جو الجیریا فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کے لیے حمایت میں ادا کرتا ہے۔ الجیریا کا انقلاب ہم اہل فلسطین کے لیے ،عرب دنیا اورپوری مسلم قوم کے لیے متاثر کن ہے۔