امریکی صدر جوبائیڈن کی سعودی عرب کے دورے کی تصدیق
واشنگٹن،جون۔امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے دورے کا امکان ظاہر کر دیا برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ وہ سعودی عرب کے دورہ پر غور کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے کہا گیاکہ بائیڈن اب بھی محسوس کرتے ہیں کہ محمد بن سلمان اس بات کو نہیں مانتے کہ 2018میں ترکی میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ان کا کردار تھا۔ دورہ سعودی عرب کے امکانات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہاکہ دیکھیں ، میں انسانی حقوق کے بارے میں اپنا نظریہ تبدیل نہیں کروں گا لیکن امریکا کے صدر کی حیثیت سے میرا کام امن قائم کرنا ہے اور میں یہی کرنے کی کوشش کروں گا۔