مقبوضہ بیت المقدس،اپریل۔کل جمعہ کے روز نماز جمعہ اور شام کو نماز تراویح اور عشا کی نمازوں میں سو دو لاکھ فلسطینیوں نے قبلہ اول میں حاضری دی۔اسلامی اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی نمازاور شام کو عشا اور تراویح کی نمازوں میں دو لاکھ 20 ہزار فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز ادا کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کھڑی کی گئی تمام رکاوٹوں کے باوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔اسرائیلی فوج نے باب المغاربہ کی سمت سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔