انوشکا شرما ٹوئٹر کے سی ای او کی معترف کیوں؟
ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کی تعریف کی ہے۔ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال نے اپنے گھر دوسرے بچے کی پیدائش پر کمپنی سے چھٹی(Leave Paternity) لی ہے۔انوشکا شرما نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پیراگ اگروال کے بچے کی پیدائش پر چھٹی لینے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔انوشکا شرما ٹوئٹر کے سی ای او کی معترف کیوں؟اْنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’اب وقت آگیا ہے کہ یہ ایک معمول بن جائے‘۔واضح رہے کہ ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے، جس کے لیے اْنہوں نے چھٹی لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنی چھٹی کے دوران اپنی ایگزیکٹو ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ ابھی تک انہوں نے کسی عبوری سی ای او نامزد نہیں کیا ہے۔اس حوالے سے ٹوئٹر کی کارپوریٹ کمیونیکیشن کی سربراہ لورا یگرمین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو بتایا ہے کہ ٹوئٹر میں، ہم چھٹی (Leave Paternity) لینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی اور مکمل حمایت کرتے ہیں‘۔ اْنہوں نے مزید بتایا کہ’یہ ایک ذاتی فیصلہ ہے، اور ہم نے چھٹی (Leave Paternity ) کا پروگرام بنایا ہے ، اس پروگرام کے تحت 20 ہفتوں کی چھٹی کی اجازت ہوگی اور ہر فرد یہ چھٹیاں ضرورت کے حساب سے لے سکتا ہے۔