ہندوستان اورامریکہ طبی شعبے میں تعاون پر غور کر رہے ہیں

نئی دہلی ، ستمبر۔ ہندوستان اورامریکہ طبی شعبے میں تعاون کے امکانات پر غور کر رہے ہیں ، جس سے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹا جا سکےاور سائنسی دریافتوں اور آفات سے نمٹنے کے لئےتجربے کا اشراک کیا جائے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے پیر کے روز یہاں ’انڈیا یو ایس ہیلتھ ڈائیلاگ 2021‘ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 وباء کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان باہمی یکجہتی کا حوالہ دیتے ہوئے اس معاملے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپورتعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ نے تحقیق اور ترقی کے شعبے میں تعاون بڑھایا ہے اور ادویات ، علاج اور ویکسین کے شعبے میں خصوصی تعاون کیا گیا ہے ۔ ہندوستانی ویکسین کمپنیاں کووڈ 19 ویکسین کی تیاری کے لیے امریکی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر پوار نے ذہنی صحت سے متعلق 2020 میں ہوئے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ طبی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود اور امریکی وزارت صحت اور انسانی خدمات کے درمیان ایک اور معاہدہ کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ اس میں ہیلتھ کیئر، تحفظ ، متعدی اورغیر متعدی بیماریاں، طبی نظام اورطبی پالیسی جیسے بڑے موضوعات کو شامل کیا گیا ہے ۔

Related Articles