گورنر جگدیپ دھنکر کی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات

کلکتہ،دسمبر ۔ کلکتہ کارپوریشن انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد گرچہ گورنر نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم جگدیپ دھنکر میونسپل انتخابات کے بعد امیت شاہ سے ملنے دہلی جارہے ہیں۔کلکتہ کارپوریشن ؤ انتخابات کے بعد براہ راست وزیر داخلہ سے ملاقات کافی اہم سمجھی جا رہی ہے۔بی جے پی کلکتہ میونسپل الیکشن ہار گئی ہے۔ نتائج منگل کو جاری کیے گئے۔ کئی وارڈوں میں بی جے پی تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ بائیں بازو کے لوگ دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔ اس تناظر میں گورنر جگدیپ دھنکر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد براہ راست وزیر داخلہ سے ملاقات کافی اہم سمجھی جا رہی ہے۔ گورنر مرکزی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر براہ راست جائیں گے۔ گورنرنے یہ نہیں بتایا کہ یہ ملاقات کس بارے میں ہوئی۔ انہیں اسمبلی انتخابات کے فوراً بعد نئی دہلی میں دیکھا گیا اور مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔آج صبح گورنر نے ٹویٹ کیا کہ”میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملنے جا رہا ہوں۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ امیت شاہ سے ریاستی حکومت کی شکایت کرنے کیلئے گئے ہیں کہ انہیں پیگاسس جاسوسی کی تحقیقات کے معاملے کی فائلیں نہیں دی جارہی ہیں۔

Related Articles