کوئمبٹور کار دھماکہ: این آئی اے نے تمل ناڈو میں 40 مقامات پر چھاپے مارے

چنئی، فروری۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر کوئمبٹور کار دھماکے کے سلسلے میں بدھ کو تمل ناڈو میں 40 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔یہ چھاپے کار بلاسٹ کیس کے سلسلے میں این آئی اے کی جاری تحقیقات کا حصہ ہیں اور حراست میں پوچھ گچھ کے دوران گرفتار کیے گئے 11 ملزمان سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر مارے گئے ہیں۔ تلاشی مہم میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ این آئی اے کی کئی ٹیمیں شامل ہیں۔این آئی اے ذرائع نے بتایا کہ آج صبح چنئی، کوئمبٹور، پولاچی، ترونیل ویلی، تینکاسی، ڈنڈیگل، تھوتھکوڈی، مائیلادوتھورائی اور تریچی سمیت متعدد مقامات پر ممنوعہ اسلامی تنظیموں کے مشتبہ حامیوں کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے گئے۔چنئی میں دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے ہمدردی رکھنے والے مشتبہ افراد کے احاطوں میں کوڈنگیور اور مناڈی سمیت تقریباً پانچ مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ کوئمبٹور میں گزشتہ سال 23 اکتوبر کو کوٹائی ایشورن مندر کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری کار میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے میں ایک آئی ایس آئی ایس حامی جمیشا مبین کی موت ہوگئی تھی۔کوئمبٹورسمیت اکاڈم، کوٹائیمیڈو، پولاچی اور کنیا متھر میں 16 مقامات پر آج تلاشی لی جا رہی ہے۔ این آئی اے کی کئی ٹیموں نے پولس کے ساتھ کوئمبٹور کے اکاڈم اور کنیاموتھر علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے۔تروچی میں، ایک آئی ٹی پروفیشنل شیخ داؤد کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جا رہا ہے، جبکہ بیرون ملک کام کرنے والے محمد فیصل کا مائیلادوتھورائی ضلع کے وڈکرئی میں واقع اس کا گھر بھی این آئی اے کی تفتیش کے دائرے میں ہے۔

Related Articles