ون ڈے سیریز کے لیے آئرلینڈ روانہ

جے پور، مئی۔گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیلنے والے آئرلینڈ کے تیز گیند باز جاش لٹل جمعہ کو آئی پی ایل کے ایک میچ میں راجستھان رائلز کا سامنا کرنے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔آئرلینڈ کا بنگلہ دیش سے 9 مئی سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ہوم ون ڈے سیریز میں مقابلہ ہونا ہے، جس کے لیے لٹل کو اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔ لٹل نے جمعہ کو رائلز کے خلاف چار اوورز میں 24 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔لٹل نے آئی پی ایل 2023 میں آٹھ میچ کھیلے، 8.21 کے اکانومی ریٹ سے چھ وکٹیں لیں۔وکرم سولنکی، ڈائریکٹر آف کرکٹ، گجرات ٹائٹنز نے کہاکہ ہم جاش کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ وہ ون ڈے میں آئرلینڈ کی نمائندگی کے لیے واپس لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی ٹاٹا آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم ون ڈے سیریز مکمل کرنے کے بعد ان کا دوبارہ استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘لٹل 14 مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے کے بعد گجرات ٹائٹنز اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے ہندوستان واپس لوٹیں گے۔ دفاعی چیمپئن ٹائٹنز کا مقابلہ اتوار کو لکھنؤ سپر جائنٹس سے ہوگا۔ اس کے بعد ان کا مقابلہ بالترتیب 12 اور 15 مئی کو ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدرآباد سے ہوگا۔

Related Articles