وسیم اکرم میچ فکسنگ، جسٹس قیوم رپورٹ سے پردہ اٹھانے کو تیار

کراچی،ستمبر۔پاکستان کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان وسیم اکرم کی سوانح حیات ’’سلطان وسیم اکرم‘‘ چند ہفتوں میں منظر عام پر آرہی ہے اس کتاب میں انہوں نے میچ فکسنگ اور جسٹس قیوم رپورٹ سمیت کئی شخصیات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ وسیم اکرم نے جنگ کو بتایا کہ کتاب انگریزی کے ایک مشہور رائٹر نے تحریر کی ہے، اس کااردو سمیت کئی زبانوں میں ترجمہ کرایا جائیگا۔ ماضی کے عظیم فاسٹ بولر اپنی نجی زندگی اور کرکٹ کے کئی ایسے واقعات کے بارے میں پردہ اٹھائیں گے جو ابھی تک پوشیدہ تھے۔ وسیم اکرم کے کیریئر کے دوران میچ فکسنگ کا بار بار تذکرہ آتا ہے۔1992کے ورلڈ کپ اور عمران خان کے بارے میں ان کی کتاب میں خاص تحریر موجود ہے۔

Related Articles