نائب صدر جمہوریہ آج پہنچیں گے لکھنؤ

لکھنؤ:اپریل۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اترپردیش کے دورے پر جمعرات کی دیر شام لکھنؤ پہنچیں گے۔ اس دوران وہ مذہبی شہر اجودھیا و وارانسی جائیں گے۔موصول اطلاع کے مطابق نائب صدر جمہوریہ نائیڈو آج شام چھ بجے لکھنؤ پہنچیں گے۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ یہاں اموسی ائیر پورٹ پر نائیڈو کا استقبال کریں گے۔وزیر اعلی دفتر سے موصول اطلاع کے مطابق نائب صدر جمہوریہ کے اعزاز میں یوگی کابینہ کے ساتھ عشائیہ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلی آج لکھنؤ میں ہی رات کا قیام کریں گے اور جمعہ کو اجودھیا جائیں گے۔نائب صدر جمہوریہ لکھنؤ سے خصوصی ریل گاڑی کے ذریعہ اجودھیا جانے کا پروگرام ہے۔ وہ دن تقریبا 11بجے اجودھیا پہنچے کر شہر میں تقریبا تین گھنٹے کے قیام کے دوران ہنومان گڑی اور شری رام للا مندر میں پوجا کریں گے۔ اس کے بعد وہ ریل گاڑی سے ہی وارانسی کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ آنے والے 16اپریل کو وہ کاشی وشوناتھ میں پوجا کریں گے۔

Related Articles