منی لانڈرنگ کیس میں این سی پی لیڈر حسن مشرف کو راحت ملی

ممبئی، مارچ۔بمبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر میں کولہاپور واقع شوگر کوآپریٹو سوسائٹی سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ درج کیس میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اور سابق ریاستی وزیر حسن مشرف کو منگل کو عبوری تحفظ فراہم کیا۔عدالت نے سابق وزیرکو خصوصی عدالت میں درخواست دائر کرنے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی خصوصی عدالت کو بھی جلد فیصلے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مسٹر حسن نے پیر کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور ای ڈی کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے عدالت سے ان کے خلاف کسی بھی فوری کارروائی پر روک لگانے کی بھی درخواست کی ہے۔دریں اثنا، مشرف کے وکیل نے بھی ای ڈی پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مؤکل کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کے لیے مزید وقت فراہم کرے۔

Related Articles