ممبئی چھپرا جارہی گودان ایکسپریس میں لگی آگ، مچی افراتفری

جونپور:جولائی۔ ممبئی سے چھپرا جارہی ریل گاڑی گوان ایکسپریس(11059) میں اترپردیش کے ضلع جونپور میں بدھ کی دوپہر آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔ اس میں دو مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ریلوے کے آفیشیل ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق آج دوپہر تقریبا ساڑھے 12بجے برسٹھی اور بھنور ریلوے اسٹیشن کے درمیان بھگوان پور گاؤں پاس گودان ایکسپریس وے کی جنرل بوگی سے نکل رہے دھوئیں کا غبار اور چنگاری کو دیکھ کر مسافر سہم گئے۔ جان بچانے کے لئے کچھ مسافر ٹرین سے کود بھی گئے جس میں 15سال رادھے شیام اور چھ سالہ ایک بچہ زخمی ہوگئے۔ افسران نے بتایا کہ گودان ایکسپریس ٹرین میں آگ لگنے کی وجہ بریک کا بائڈنگ جام ہونا ہے۔ اس بابت افسران کی ہدایت میں تکنیکی ٹرین کی ٹیم میں آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کی گئی۔ جانچ ہونے کے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد ٹرین کو وہاں سے روانہ کیا گیا۔ ایک چشم دید نے برسٹھی تھانے کے انچارج دنیش کمار کو موبائل فون پر جانکاری دی کہ گودان ایکسپریس کا ایک کوچ سے دھوان نکل رہا ہے۔ کمار نے فورا اس کی جانکاری مڑیاہوں ریلوے اسٹیشن پر دی۔ اس کے بعد ٹرین کو مڑیاہوں اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ جانچ کے وران تکنیکی ٹیم کی جانب سے خامی کو پوری طرح سے درست کرنے کے بعد ٹرین کو آگے کی جانب روانہ کیا گیا۔

Related Articles