مرکزی حکومت صنعت کی ترقی اور پیش رفت کے لیے پابند عہد: شیخاوت

جالندھر، مئی۔ مرکزی وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی حکومت انڈسٹری کی ترقی اور پیش رفت کے لئے پابند عہد ہے۔جالندھر کے ممتاز صنعت کاروں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران صنعتی شعبے سے جڑے مختلف مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے شیخاوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قابل قیادت میں صنعت کو فروغ دینے کے لیے پہلے ہی کئی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مستقبل میں صنعت کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت کی سطح پر اٹھائے جانے والے دیگر اقدامات بھی شروع کیے جائیں گے۔ اس میٹنگ میں پنجاب بی جے پی کے صدر اشونی شرما بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران صنعت کاروں نے شیخاوت کو اے اے پی کے دور حکومت میں درپیش مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ صنعتکاروں نے نشاندہی کی کہ پنجاب میں موجودہ حکومت کی جانب سے صنعتوں سے متعلق حقیقی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے انہیں بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ اس دوران اسپورٹس، ہینڈ ٹولز، لیدر وغیرہ سمیت مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں نے صنعت کی بہتری کے لیے شیخاوت کے ساتھ اپنی قیمتی تجاویز شیئر کیں۔

Related Articles