رام دیو نے روچی سویا کے ایف پی او کا افتتاح کیا، کمپنی اگلے ماہ قرض ادا کردے گی

نئی دہلی، مارچ۔ یوگا گرو اور پتنجلی گروپ کے سربراہ بابا رام دیو کا پتنجلی گروپ تین سال کے اندر خوردنی تیل اور غذائیت سے متعلق خوراک کے شعبے کی قرضوں میں ڈوبی ہوئی کمپنی روچی سویا کو قرض سے آزاد کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔بابا رام دیو نے جمعرات کو کہا کہ روچی سویا کے موجودہ فالو اپ شیئر ایشو (ایف پی او) کے بعد اب کمپنی کو اپریل 2022 میں خالصتاً قرض سے آزاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک کمپنی کے چھ فیصد مزید شیئرز مارکیٹ میں لائے جائیں گے۔ پتنجلی گروپ نے سال 2019 میں روچی سویا کو دیوالیہ کوڈ کے تحت خریدا تھا۔ دیوالیہ پن کے حل کے عمل کے تحت پتنجلی ریزولوشن کے عمل کے نفاذ کی تاریخ 18 دسمبر 2019 تھی۔بابا رام دیو نے کہا کہ پتنجلی کے پورے فوڈ پروڈکٹ پورٹ فولیو کو روچی سویا کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یو این آئی کو بتایاکہ "ہم روچی سویا کو دنیا کی سب سے بڑی فوڈ کمپنی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔”بابا رام دیو نے آج یہاں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں روچی سویا کے 4 300 کروڑ روپے کے ایف پی او کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ "قرض سے آزاد کمپنیوں کی تعریف کے مطابق روچی سویا اپریل میں قرض سے آزاد ہو جائے گی۔ کمپنی کے پاس اس ایف پی او سے جو ٹرم لون ہے۔ ہم اسے ادا کردیں گے۔‘‘روچی سویا کا ایف پی او 24 سے 28 مارچ تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ اس کے لیے درخواست کی قیمت کی حد 615-615 روپے فی شیئر رکھی گئی ہے۔ کمپنی نے ہر اہل ملازم کے لیے 10 000 روپے تک کے حصص محفوظ رکھے ہیں۔

Related Articles