حالیہ شہری ہلاکتوں سے کشمیری سماج سکتے میں ہے: محمد یوسف تاریگامی

سری نگر، اکتوبر۔سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے سری نگر میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مہذب معاشرے میں ایسے بہیمانہ واقعات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسی ہلاکتیں ہمارے سماج کے لئے انتہائی ضرر رساں ہیں جن کو کسی بھی صورت میں جواز نہیں بخشا جا سکتا ہے۔موصوف لیڈر نے کہا کہ یہ ہمارے معاشرے بشمول سیاسی، مذہبی و سماجی لیڈروں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے واقعات کی مذمت کرنے کے لئے سامنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کی ہلاکتیں ہمیں کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ شہری ہلاکتوں سے کشمیری سماج سکتے میں ہے۔مسٹر تاریگامی نے کہا کہ پنڈت اور سکھ کشمیری سماج کا ایک اہم حصہ ہیںانہوں نے کہا کہ کشمیر میں مختلف فرقوں اور ذاتوں کے لوگ صدیوں سے مل جل کر رہتے ہیں اور اس بھائی چارے کی روایت کو محفوظ رکھنا ہر کشمیری کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles