اٹاوہ: شدید بارش کے سبب دیوار گرنے سے 06 افراد ہلاک

اٹاوہ، ​​ستمبر۔اترپردیش کے اٹاوہ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹے میں شدید بارش کے درمیان کل دیر رات مکان اور دیوار گرنے کے دو مختلف واقعات میں چار معصوم بچوں جبکہ دیگر واقعہ میں ایک جوڑے کی موت ہو گئی۔اٹاوہ کے ضلع مجسٹریٹ اونیش رائے نے جمعرات کی صبح ان دو واقعات میں 06 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اٹاوہ کے سول لائن تھانہ علاقہ کے تحت چندر پورہ گاؤں میں کل رات تقریباً ایک بجے کچے کے مکان کی دیوار گرنے سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے 06 افراد ملبے تلے دب گئے۔جب تک گاؤں والوں نے انہیں بچانے کی کوشش کرتے اس سے پہلےچار معصوم بچوں تین بھائی اور ایک بہن کی دردناک موت ہوگئی ۔ بچوں کی دادی اور ایک اور معصوم شدید طور پر زخمی ہے۔ دونوں کو علاج کے لیے ضلع ہیڈکوارٹر کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم دونوں زخمیوں کے علاج میں مصروف ہے۔مرنے والوں میں شنکو (10 سال)، ابھی (8 سال)، سونو (7 سال) اور آرتی (5 سال) شامل ہیں۔ اس حادثے میں مرنے والے بچوں میں 75 سالہ محترمہ شاردا دیوی اور 4 سالہ رشبھ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق متوفی چار بہن بھائیوں کے والدین تین سال قبل تپ دق سے فوت ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد اونیش اور ماں پوجا کی موت کے بعد پورا گھر بے سہارا ہو گیا تھا۔ دوسرا واقعہ اٹاوہ کے اکدل تھانہ علاقے کے تحت کرپال پورہ گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں بھاٹیہ پٹرول پمپ کی دیوار گرنے سے ایک جوڑے کی المناک موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق رامسانیہی (65 سال) اور اس کی بیوی ریشما (63 سال)، بھاٹیہ پیٹرول پمپ کی دیوار کے کنارے سو رہے تھے۔ پھر رات گئے دیوار گرنے کے بعد دونوں ملبے کے نیچے دب گئے۔ جب تک انہیں باہر نکالا گیا، دونوں کی موت ہوچکی تھی۔ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔

Related Articles