امرتسر کے گولڈن ٹیمپل کے قریب ہیریٹیج اسٹریٹ پر ایک اور دھماکہ، خوف و ہراس کا ماحول

امرتسر، مئی۔پنجاب میں جالندھر لوک سبھا کے ضمنی الیکشن سے عین قبل امرتسر میں دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کو گولڈن ٹیمپل کے قریب ہیریٹیج اسٹریٹ پر یہ دوسرا دھماکہ ہوا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ سری ہرمندر صاحب کے قریب واقع علاقے ہیریٹیج اسٹریٹ میں پیر کی صبح 06:30 بجے دوبارہ دھماکہ اسی جگہ پر ہوا جہاں ہفتہ کی دیر رات ہوا تھا۔ اس واردات کے وقت سڑک پر زیادہ ٹریفک نہیں تھا اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس کے کئی اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ فارنسک ٹیم کے اراکین نے کئی نمونے حاصل کر لیے ہیں۔ جہاں دھماکہ ہوا، وہاں ایک موٹر گاڑی بھی کھڑی تھی جس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ فی الحال پولیس اس واقعہ میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال ہونے سے صاف انکار کر رہی ہے۔ اس سے پہلے امرتسر میں سنیچر کی دیر رات بھی زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی ۔ یہ دھماکہ گولڈن ٹیمپل کے قریب ہوا جس میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرمیندر سنگھ بھنڈال موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ آج کا یہ دھماکہ سنیچر کی دیر رات ہونے والے دھماکے کی جگہ سے 200 میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ سنیچر کی دیر رات گولڈن ٹیمپل کے قریب ہیریٹیج اسٹریٹ پر بھی دھماکہ ہوا تھا ۔ لیکن پولیس نے اسے دہشت گردانہ حملہ نہیں بلکہ حادثہ قرار دیا ہے ۔

 

Related Articles