ہندو مذہب کو کیوں نشانہ بناتے ہیں دگوجے : نروتم

بھوپال ، ستمبر – مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹرنروتم مشرا نے کانگریس کے سینئر لیڈردگوجے سنگھ پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ہندومذہب کوہی کیوں نشانہ بناتے ہیں ۔ ڈاکٹرمشرا نےکانگریس کے سینئرلیڈرمسٹرسنگھ کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ہندو مذہب اور سنتوں کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں ۔ اب وہ مہنت نریندر گری کی موت پر بھی یہ سیاست کر رہے ہیں ۔ انہوں نے پوچھا کہ بھگوا اور ہندو دہشت گردی کی بات کرنے والے کانگریس کے لیڈر ہمیشہ ہندو دھرم کو ہی کیوں نشانہ بناتے ہیں ۔

Related Articles