نائیڈو نے دشہرہ کی مبارکباد پیش کی

نئی دہلی ، اکتوبر ۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے باشندوں کو دشہرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہر ایک کی زندگی میں امن ، ہم آہنگی اور خوشحالی کی آرزو کی ہے۔جمعرات کو دشہرہ کے موقع پر یہاں جاری کردہ ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ دشہرہ کا تہوار ملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ، برائی پر اچھے کی فتح کی علامت ہے۔ یہ تہوار ہمیں بھگوان شری رام کی مقدس ، نیک اور عظیم زندگی کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی رہنمائی کرتا ہے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا ، دشہرہ کے مبارک موقع پر ، میں اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ دسہرہ ہمیں یاد دلانے کا موقع ہے کہ ہمیں شیطانی قوتوں کو مسلسل دبانے اور نیکی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ تہوار ملک میں امن ، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کر آئے۔

Related Articles