بری فوج کے سربراہ جنرل نرونے پانچ دن کے سری لنکا کے دورہ پر

نئی دہلی، اکتوبر ۔ پڑوسی ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے نقطہ نظر سے ایک اہم پیش رفت میں فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نرونے منگل کو سری لنکاکے پانچ روزہ دورہ پر ہوئے۔ وہ وہاں 16اکتوبر تک رہیں گے۔جنرل نرونے کا فوج کے سربراہ کے طورپر سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ان کے اس سفر سے پڑوسی ملک کے ساتھ دفاع اور اسٹریٹجک شعبہ میں باہمی تعاون میں مزید توسیع ہونے کی امید ہے۔جنرل نرونے سری لنکا کے دورہ کے دوران وہاں کی افواج کے بڑے حکام اور فریق اقتدار کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو توسیع دینے اور دفاع سے متعلق دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔ ان کا کولمبو میں سری لنکا کی فوج کے مختلف بازووں کے سربراہان سے ملاقات اور فوجی ہیڈکوارٹر گجبا ریجیمنٹ ہیڈکوارٹر اور سری لنکا کی فوجی اکادمی میں جانے کا بھی پروگرام ہے۔فوج کے سربراہ وہاں ہندستان اور سری لنکا کے افواج کی مشترکہ مشق ’متر شکتی‘ کے آٹھویں ایڈیشن کے آخری مرحلہ کو بھی دیکھیں گے۔ یہ جنگی مشق انپارا میں واقع جنگی تربیگی اسکول میں چار اکتوبر سے چل رہی ہے اور 15اکتوبر کو ختم ہونے والی ہے۔جنرل نرونے بٹلانڈا میں سری لنکا کے ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے طلبا اور پروفیسروں سے بھی خطاب کریں گے۔اس دورہ میں جنرل نرونیسری لنکا کے صدر گوٹبایا راج پکشے اور وزیراعظم مہندا راج پکشے سے بھی ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے اور آپسی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اسی مہینہ کے شروع میں خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا بھی سری لنکا کے دورہ پر گئے تھے۔سری لنکا اس وقت کووڈ۔19وبا سے پیدا شدہ بحران کے ساتھ مالیاتی مشکلات سے بھی نبردآزما ہے۔ ساحلی حفاظت، دہشت گردی سے لڑائی اور جہاز رانی اورمعاشی ترقی کے نقطہ نظر سے ہندستان کے لئے سری لنکا ایک اہم اتحادی اور شراکت دار سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles