امریکی بحریہ کے ایڈمرل مائیکل گلڈے ہندوستان کے پانچ روزہ دورے پر

نئی دہلی ، اکتوبر ۔ امریکی بحریہ کے چیف آف آپریشن ایڈمیرل مائیکل گلڈے 11سے 15اکتوبر ، 2021تک ہندوستانکے پانچ روزہ دورے ہیں ۔ اپنے اس دورے کے دوران ایڈمیرل گلڈے بحری اسٹاف کے سربراہ ایڈمیرل کرم بیرسنگھ اور اعلیٰ درجے کے جی اوآئی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے ۔ ایڈمیرل گلڈے ہندوستانی بحریہ کی مغربی بحری کمان (ممبئی ) اور مشرقی بحری کمان (وشاکھاپٹنم) کادورہ کریں گے ۔ جہاں وہ متعلقہ کمانڈر ان چیف کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ ایڈمیرل گلڈے ہندوستانی وفد کے ساتھ ساتھ ہندوستانکے مشرقی ساحل پریوایس این کیریئر اسٹرائک گروپ کے لیے بھی روانہ ہوں گے ۔ہندوستاناورامریکہ کے روایتی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں ۔ دونوں ملکوں کے درمیان آپسی بھروسے اوراعتماد کے دفاعی تعلقات رہے ہیں، جو 16 جون کو ہندوستانکو ‘‘ دفاعی شراکت دارکا درجہ ’’ دیئے جانے کے بعد یکسر تبدیل ہوگئے ہیں ۔ دونوں ملکوں نے مخصوص بنیادی سمجھوتے کئے ہیں ، جن سمجھوتوں میں 2015 میں دستخط کیاگیا، دفاعی خاکے سے متعلق سمجھوتہ بھی شامل ہے ۔ جو 2016میں ضروری سازوسامان کے تبادلے سے متعلق کئے گئے مفاہمت نامے کے ایک سمجھوتے کے لیے دفاعی اداروں کے درمیان اشتراک کاایک تفصیلی خاکہ فراہم کرتاہے ۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کی مسلح فورسیز کے درمیان باہمی لوجسٹک سپورٹ میں سہولت کے سمجھوتے کی ایک بنیادہے ۔6ستمبر 2018 کو سیکیورٹی سے متعلق کمیونیکیشن کامپبلیٹی سمجھوتہ (کوم کاسا) کیاگیا جو دونوں ملکوں کی مسلح فورسیز کے درمیان اطلاعات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرتاہے جب کہ بیسک ایکسچینج کو آپریشن سمجھوتہ (بی ای سی اے )دفاع اورامریکہ کی جغرافیائی محل وقوع کی قومی ایجنسی (این جی اے ) کے درمیان جغرافیائی محل وقوع کی معلومات فراہم کرتاہے ۔ہندوستانی بحریہ امریکی بحریہ کے ساتھ متعدد امورپر بہت قریبی تعاون کررہی ہے ۔بات چیت کی ان کارروائیوں میں سلسلے وارمالابار اور رمپیک مشقیں، تربیت کے تبادلے، متعدد شعبوں میں وہائٹ شپنگ معلومات اورموضوع سے متعلق ماہرین کے تبادلے شامل ہیں ، جو سالانہ منعقدہونے والی سبھی قائمہ گروپ کی میٹنگوں (ای ایس جی ) کے وسیلے سے مربوط ہیں ۔مزید یہ کہ دونوں ملکوں کی بحریہ سے جنگی جہازوں پر ایک دوسرے کی بحری بندرگاہوں سے مسلسل پورٹ کالس کے ذریعہ رابطہ قائم کیاجاتاہے ۔دونوں ہی ملکوں کی بحریہ ایک آزاد کھلے اورسب کی شمولیت والے ہندوستانبحرالکاہل کے مقصد کے ساتھ اشتراک کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کے تئیں تعاون بھی کررہی ہیں ۔

Related Articles