T20ورلڈکپ میں شکست کے بعد کوہلی کی اہلیہ کے ہمراہ پہلی پوسٹ وائرل

ممبئی،نومبر۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ٹوئٹر پر حال ہی میں ویرات کوہلی کی جانب سے انوشکا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔شیئر کی گئی تصویر میں انوشکا اور ویرات کو سفید رنگ کی ٹی شرٹس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں ویرات اور انوشکا کو خاصا پر اعتماد دیکھا جاسکتا ہے، ویرات نے اپنی شیئر کی گئی ٹوئٹ میں اہلیہ کے لیے ’مائے راک ‘کا جملہ استعمال کیا اور دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بھارتی ٹیم کے آؤٹ ہوجانے کے بعد ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے بھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

Related Articles