ذہن گھما دینے والی وہ بہترین فلمیں جن کو ایک بار ضرور دیکھیں
لاس اینجلس،فروری۔ٹائم لوپ یا ایک مخصوص وقت کا بار بار چلنے والا چکر سائنس فکشن فلموں کا بہت مقبول خیال ہے۔عموماً اس طرح کی فلموں میں کردار کسی بھی وجہ سے ایک دن یا تجربے سے بار بار گزرتے ہیں اور یہ تعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس سے نکلنے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ٹائم لوپ کے اسی دلچسپ خیال پر مبنی بہترین فلمیں جو بار بار دیکھنے پر بھی نئی جیسی لگتی ہیں اور اگر آپ نے انہیں دیکھا تو ایک بار ضرور دیکھ لیں۔
ہیپی ڈیتھ ڈے، 2017 (Day Death Happy ):اس کو ہارر کہا جائے یا تھرلر، وہ آپ خود دیکھ کر فیصلہ کریں، ویسے اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی اپنی سالگرہ پر اٹھتی ہے اور رات کو قتل ہوجاتی ہے.مگر قتل ہوتے ہی اس کی آنکھ ایک بار پھر اپنی سالگرہ والی صبح میں کھلتی ہے اور ایک بار پھر رات کو قتل ہوجاتی ہے.اس طرح یہ واقعہ کئی بار ہوتا ہے اور ہر بار وہ مختلف انداز میں قتل ہوتی ہے، جبکہ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے قاتل کو شناخت کرلے تاکہ اس چکر سے بچ سکے۔اس فلم کی کہانی کافی دلچسپ ہے جو ہوسکتا ہے آپ کو بار بار دیکھنے پر مجبور کردے۔
لوپر، 2012 (Looper):یہ ایکشن فلم ٹائم ٹریول کے خیال پر مبنی تھرلر ہے جو دیکھنے والوں کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیتی ہے کہ کیا اگر آپ کو کسی فاد کو روکنا ہو تو کیا آپ روکیں گے؟اور اس وقت کیا ہو جب آپ ولن ہو؟ اس فلم میں بروس ولز اور جوزف گورڈن نے ایک ہی قاتل کا کردار مختلف عہدوں میں نبھایا ہے۔یہ فلم اس وقت دلچسپ ہوجاتی ہے جب ان دونوں کی ملاقات غیرمتوقع طور پر وقت کے ایک سفر کے دوران ہوجاتی ہے۔
سورس کوڈ، 2011 ( Code Soucu):جب آپ اس فلم کو دیکھنا شروع کرتے ہیں تو یہ فوری طور پر واضح ہوجاتا ہے کہ یہ انتہائی منفرد کہانی پر مشتمل ہے جو کہ بالکل ہی تصوراتی دنیا کو پیش کرتی ہے۔جس میں ایک ہی دن کے مخصوص وقت کے واقعات کو بار بار دکھایا جاتا ہے اور مرکزی کردار ایک دہشت گردی کے واقعے میں ملوث فرد کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے بار بار اس تکلیف دہ سفر سے گزرتا ہے۔اس میں نہ صرف حال اور ماضی کے واقعات کو دکھایا جاتا ہے بلکہ اس کا اختتام بھی انتہائی انوکھا ہے جو لوگوں کو اپنی نشست سے ہلنے نہیں دیتا۔ ایک شخص کا ٹائم ٹریول کرکے دھماکے کو روکنے کی کوشش آخر تک سسپنس برقرار رکھتی ہے۔
ایج آف ٹومارو، 2014 (Tomorrow Of Edge ):یہ ایک جاپانی ناول پر مبنی فلم ہے جس میں خلائی مخلوق کے زمین پر حملے کو دکھایا گیا ہے، جس کے دوران ایک بزدل فوجی (ٹام کروز) مارا جاتا ہے، مگر جیسے ہی مرتا ہے وہ پھر اسی دن کے آغاز میں پہنچ کر جاگتا ہے اور جنگ کا بار بار حصہ بنتا ہے۔ایسا کیوں ہوتا ہے اور وہ کیسے خلائی مخلوق کو شکست دینے میں کامیاب ہوتا ہے، یہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے اور اسی لیے یہ فلم آپ کے معیار پر ضرور پورا اترے گی۔
گراؤنڈ ہوگ ڈے، 1993 ( Day Groundhog):درحقیقت یہ ٹائم لوپ پر بننے والی فلموں کا آغاز بھی سمجھی جاسکتی ہے جس میں ایک ویدر مین کو دکھایا گیا ہے جو گراؤنڈ ہوگ ڈے کو بار بار جیتا ہے۔وقت کے اس انوکھے چکر کے نتیجے میں وہ پہلے سے زیادہ بہتر انسان بن جاتا ہے اور یہ سب فلم سے نظریں ہٹانے نہیں دیتا۔
بی فور آئی فال، 2017 ( Fall I Before ):اس فلم میں ایک نوجوان لڑکی گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہوجاتی ہے اور پھر اس کی آنکھ اسی دن کی صبح کو کھلتی ہے۔12 فروری کا دن اس لڑکی کا آخری دن بن جاتا ہے اور یہ چکر بار بار چلتا ہے جب تک وہ اس کے مقصد کا تعین نہیں کرلیتی۔اپنی موت کے ارگرد جڑے اسرار کو کھولتے ہوئے اس کے سامنے ان سب کا انکشاف ہوتا ہے جن کو وہ کھوچکی تھی۔
پام اسپرنگز، 2020 (Springs Palm ):ایک شادی میں شرکت کرنے والے 2 مہمانوں کی زندگی اس وقت بدل جاتی ہے جب وہ بار بار اسی دن کے ٹائم لوپ سے گزرنے لگتے ہیں۔ایک ہی دن کو بار بار جینے پر مجبور ہونے کے بعد لڑکی اس صورتحال سے نکلنے کی کوشش کرتی ہے۔یہ رومانوی/ سائنس فکشن فلم کامیڈی سے بھرپور ہے اور کہانی اتنی دلچسپ ہے کہ بار بار دیکھ کر بھی دل نہیں بھرتا۔
اباؤٹ ٹائم، 2013 ( Time About ):بنیادی طور پر یہ ٹائم لوپ فلم تو نہیں مگر اس کے کافی نزدیک ضرور ہے۔یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس کو جوانی میں علم ہوتا ہے کہ اسے ورثے میں ایک صلاحیت ملی ہے اور وہ ہے ٹائم ٹریول کی۔وہ ماضی میں جاسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں اسے ماضی کی محبوبہ سے تعلق بحال کرنے کا موقع ملتا ہے۔مگر ماضی کو بدلنے کی کوشش کے نتیجے میں اسے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، یہاں تک کہ اسے شکست کے لیے تیار ہونا پڑتا ہے یا واپس جانے واحد حل بچتا ہے۔
دی فیئر، 2018 (Fare The ):اس فلم میں ایک ٹیکسی ڈرائیور ایک ہی مسافر کو بار بار لے کر اجتا ہے اور وہ اترنے سے قبل غائب ہوجاتی جبکہ ڈرائیور اسے بھول جاتا۔ایسا اس وقت تک ہوتا ہے جب اسے اس مسافر کا نام یاد آتا ہے اور وہ اسے بتاتی ہے کہ وہ کم از کم 100 بار اس کی ٹیکسی میں سفر کرچکی ہے۔جب ڈرائیور کو احساس ہوتا ہے کہ وہ ٹائم لوپ میں پھنس گیا تو پھر کہانی متعدد نشیب و فراز سے گزرتی ہے جو دنگ کردیتی ہے۔
باس لیول، 2021 ( Leavel Boss ):اس فلم میں مرکزی کردار کو ٹائم لوپ میں پھنسا ہوا دکھایا گیا ہے، جس میں متعدد قاتل اسے مارنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کے ہاتھوں مرنے سے پچنے کے لیے اسے کسی ویڈیو گیم کی طرح لوگوں کو مارنے کی تربیت حاصل کرنا ہوگی۔فلم کی کہانی آپ کو ضرور پسند آئے گی۔