شمیتا کو آنٹی کہنے پر شلپا شیٹی کا ردِعمل

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی، بہن شمیتا شیٹی کو رئیلیٹی شو بگ باس میں آنٹی کہنے پر برہم ہوگئیں۔میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئیشلپا شیٹی سے صحافیوں نے پوچھا کہ آپکی بہن کو شمیتا شیٹی کو رئیلیٹی شو بگ باس میں کنٹسٹنٹ تیجسوی پرکاش نے آنٹی کہا تو آپ اس حوالے سے کیا کہیں گی۔شلپا شیٹی نے اس سوال کو سن کر کافی ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ ’ابھی اس پر آپ لوگوں کو کیا کہنا ہے کیا وہ آنٹی لگتی ہے‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’ پتا نہیں یہ آنٹی کون ہے، کس کو آنٹی بولا ہے‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ’اْن کا یہ ماننا ہے کہ جب ایک عورت دوسری عورت کو نیچا دِکھانے کی کوشش کرتی ہے تو وہ اْن کی بہن ہو یا کوئی اور ہو یہ کمزوری کی علامت ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ’وہ ایسی چیز کی کبھی حمایت نہیں کریں گی، غیر جانبدارانہ طور پر اْنہیں یہ عمل بالکل اچھا نہیں لگا‘۔شلپا شیٹی نے مزید کہا کہ’ اْن کا خیال ہے کہ یہ سب چیزیں اخلاقیات میں آتی ہیں اور ہم اس طرح کی چیزیں کریں گے نہیں کیونکہ ہمارے والدین اس معاملے میں بہت زیادہ سخت مزاج کے ہیں‘۔اْنہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئیکہا کہ’ خدا عظیم ہے، سب کامالک ایک ہے اس کو سب پتا ہے‘۔

 

Related Articles