ریتا جوشی کی بیٹے کے انتخابی ٹکٹ کے لیے ایم پی کا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش

نئی دہلی، جنوری ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ ریتا بہوگنا جوشی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں لکھنؤ کینٹ سیٹ سے اپنے بیٹے مینک جوشی کے لئے پارٹی سے ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے اور اس کے لئے وہ پارٹی لوک سبھا کی رکنیت کا عہدہ چھوڑنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ مسز جوشی نے منگل کو یہاں اتر پردیش کے الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کو اسمبلی کے لیے امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کو خط بھی لکھا ہے۔نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مسزجوشی نے کہا’’بی جے پی نے ایک خاندان کے صرف ایک فرد کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب مجھے پارٹی کے اس فیصلے کا علم ہوا تو میں نے اس بارے میں خط لکھا ہے۔ 2024 کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر چکی ہوں۔ اگر موجودہ رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کو ٹکٹ دینے میں کوئی مسئلہ ہے تو میں رکن اسمبلی کا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔ میں نے پارٹی قیادت کے سامنے ایسی پیشکش کی ہے۔

Related Articles