آسٹریلیاکے وزیراعظم نے جوکووچ کی واپسی کا اشارہ دیا
کینبرا، جنوری ، آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ پر عائد تین سال کی پابندی سے پہلے انہیں آسٹریلیا واپس آنے کا موقع دینے کا اشارہ دیا ہے۔دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی کو ملک میں رہنے کے لیے عدالت سے لڑائی ہارنے کے بعد اتوار کے روز آسٹریلیا سے جلاوطن کر دیا گیا۔ اس کے بعد جوکووچ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔عدالت کے فیصلے کے بعد ان کا آج سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں ریکارڈ 21 واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔جوکووچ کی جلاوطنی اور آسٹریلیائی حکومت کے درمیان 10 روزہ چلنے والی لڑائی اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ آسٹریلیا کے امیگریشن قانون کے تحت جوکووچ کو تین سال کے لیے دوسرا ویزا نہیں دیا جا سکتا۔تاہم بی بی سی نے وزیر اعظم موریسن کے حوالے سے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا کہ جوکووچ کو مناسب حالات میں جلد ہی داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "جوکووچ پر پابندی تین سال تک لگ سکتی ہے، لیکن ان کے لیے صحیح حالات میں واپسی کا موقع ہوگا اور اس پر صحیح وقت پر غور کیا جائے گا۔