سارہ کیساتھ بائیک پر سواری، وکی کوشل کیخلاف پولیس میں شکایت درج

اندور،جنوری۔اداکارہ کترینہ کیف سے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے اب تک شہ سرخیوں میں رہنے والے اداکار وِکی کوشل کے خلاف شہر اندور کا رہائشی اپنی شکایت لے کر تھانے جا پہنچا۔کچھ روز قبل وِکی کوشل کی اداکارہ سارہ علی خان کے ہمراہ کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جو کہ دونوں کی آنے والی فلم لْکا چھپی 2 کی عکسبندی کے دوران لی گئی تھیں۔ تصاویر میں وِکی اور سارہ موٹر سائیکل پر سوار دکھائی دے رہے تھے۔میڈیا کے مطابق جے سنگھ یادیو نامی شہری نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ دونوں اداکار جس موٹر سائیکل پر سوار تھے اس کی نمبر پلیٹ جعلی تھی۔جے سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ بائیک کی نمبر پلیٹ میں استعمال ہونے والا نمبر میرا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ فلم یونٹ کو اس بارے میں آگاہی ہے یا نہیں لیکن یہ غیرقانونی ہے، میری نمبر پلیٹ میری اجازت کے بغیر استعمال نہیں کی جا سکتی۔جے سنگھ نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ اس حوالے سے پولیس کارروائی کرے۔دوسری جانب اندور پولیس حکام کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ ہم دیکھیں گے کہ نمبر پلیٹ کا غیر قانونی طور پر استعمال ہوا بھی ہے یا نہیں، اس کے علاوہ اس معاملے پر موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔

Related Articles