شلپا اور شمیتا شیٹی ویڈیو کال پر جذباتی ہوکر رو پڑیں
ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اپنی بہن شمیتا شیٹی سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوکر رو پڑیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمیتا شیٹی جو بگ باس کے سیزن 15 میں شریک ہیں، وہاں سے انہوں نے اپنی بہن شلپا شیٹی سے ویڈیو کال پر بات کی تو جذباتی منظر سامنے آیا۔شلپا اور شمیتا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی زیرگردش ہے، اداکارہ کی اپنی بہن کے ساتھ بگ باس کے گھر میں انٹری کے بعد پہلی بار بات ہوئی۔دونوں بہنیں گفتگو کے دوران جذباتی ہوکر رو پڑیں اور اداکارہ نے چھوٹی بہن سے متعلق کہا کہ 6 ماہ سے اسے دیکھا تک نہیں۔بگ باس سیزن کے شرکاءکئی ماہ سے گھر میں بند ہیں، اْن کا دوستوں اور رشتوں داروں سے کوئی رابطہ نہیں۔نئی سال کی خصوصی قسط میں تمام شرکاء کو بتایا گیا کہ کسی ایک کو اپنے پیارے کو دیکھنے اور بات کرنے کا موقع ملے گا۔اس قسط کا پرومو سامنے آیا تو اس میں شمیتا کو بہن شلپا شیٹی کی ویڈیو کال موصول ہورہی ہے، اس جذبات ملاپ کے دوران دونوں بہنوں کی آنکھوں میں آنسو ہیں۔پرومو میں میزبان سلمان خان سیزن کے شرکاء کو بتاتے ہیں کہ اْن کے لیے ایک خصوصی کال ہے، پھر اسکرین پر شلپا شیٹی کا نام نمودار ہوتا ہے، اس کے ساتھ ہی تمام لوگ خوش ہوجاتے ہیں اور شمیتا متحرک ہوجاتی ہے۔شلپا شیٹی اپنی بہن کو اْس کے نِک نیم سے مخاطب کرتے ہوئے ’ ٹونکی‘ کہتی ہے جس سے دونوں بہنوں کی ہنسی نکل جاتی ہے۔سلمان خان سے گفتگو میں شلپا کہتی ہے کہ ہماری زندگی میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں اور شمیتا اتنے عرصہ الگ رہے ہیں، میں نے اسے 6 ماہ سے نہیں دیکھا۔بہن شمیتا کو روتا دیکھتے ہوئے شلپا کی آنکھیں بھی نم ہوجاتی ہیں تاہم وہ خود کو سنبھالتی ہیں اور چھوٹی بہن کو نہ رونے کا کہتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں کنٹرول کررہی ہوں تم بھی مت رو، ہمیں ایک دوسرے کی طاقت بننا ہے۔اس موقع شلپا شیٹی نے مزید کہا کہ میں پہلے ہی جانتی ہوں، میری بہن شو کی فاتح ہے، مجھے اس سے کوئی مطلب نہیں کے سیزن کا حتمی نتیجہ کیا ہوتا ہے، مجھے فخر ہے کہ میں شمیتا کی بہن ہوں۔سیزن 15 سے پہلے شمیتا سیزن 3 میں بگ باس کا حصہ رہ چکی ہیں، تاہم وہ شلپا شیٹی کی شادی میں شرکت کے باعث شو درمیان میں چھوڑ کر چلی گئی تھیں، اْس سال وہ شو کی رنز اپ تھیں۔شلپا شیٹی شو کی پیٹرن سے بخوبی واقف ہیں، وہ خود بھی 2007ء میں برطانوی شو بگ برادر کے پانچویں سیزن کی فاتح رہ چکی ہیں۔