فرانس کا ای یو سرحدوں پر سخت حفاظتی اقدامات پر زور
پیرس ،دسمبر۔ فرانس آئندہ برس جنوری سے شروع ہونے والی یورپی یونین کی کونسل کی صدارت کے دوران سرحدی حفاظت اور ای یو کی خودمختاری کو مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیرس میں یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ایک نئے طریقہ کار کے حق میں بات کی ہے۔ ان کے مطابق شینگن زون میں بحران کی صورت میں دیگر رکن ممالک کی جانب سے سیکورٹی فورسز اور سامان بھیجے جانے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ میکرون نے کہا کہ یورپ اس صورت میں ہی خودمختار ہوگا، جب اس کی سرحدیں کنٹرول میں ہوں گی۔