سابقہ حکومتوں میں غریبوں کے راشن پر پڑتا تھا فوڈ مافیا کا ڈاکہ: یوگی
لکھنؤ، دسمبر۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو ریاست میں’کوئی غریب بھوکا نہ رہے ابھیان‘ کے تحت شروع کیے گئے پروگرام کا اتوار کو آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں غریبوں کے راشن پر فوڈ مافیا کا ڈاکہ پڑ جاتا تھا۔یوگی نے کہا کہ جو راشن غریبوں کو دینا چاہیے تھا، وہ نہیں مل پاتا تھا۔ بلکہ فوڈ مافیا ڈکار جاتے تھے۔ یوگی نے لکھنؤ سے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت مستحقین کو مفت اناج کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کی سابقہ حکومتوں پر غریبوں کو اناج سے محروم رکھنے کا الزام لگایا۔مسٹر یوگی نے کہا ’’چاہے ریاست میں 2005-07 میں غذائی اشیا کا گھوٹالہ ہوا ہو یا ریاست کے اندر بھوک سے مرنے کے سارے واقعات رہے ہوں۔ لیکن جب سے 2017 میں ہماری حکومت آئی تو ،طے کیا گیا کہ ہر بھوکے کو روٹی اناج فراہم کرائے۔انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن حکومت کا ڈبل اناج کا فائدہ بھی ہر ضرورت مند تک پہنچے یہی کوشش ہے اور آج اسی خوراک کی تقسیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔حکومت کا دعویٰ ہے کہ ریاست میں مفت راشن کی تقسیم کی یہ اب تک کی سب سے بڑی مہم ہے۔ اس میں حکومت غریبوں، مزدوروں اور حاشئے کے کسانوں کو دوگنا مفت راشن دے گی۔ اس کے تحت 15 کروڑ سے زیادہ راشن کارڈ ریافتگان کو مفت راشن ملے گا۔علاقائی ایم پیز، ایم ایل ایز اور عہدیدار راشن کی تقسیم کی مہم کی نگرانی کریں گے۔ انتیودیئے اور اہل گھریلو راشن کارڈ رکھنے والوں کو اس اسکیم کا براہ راست فائدہ ملے گا۔