مل کھلوانے کےلئے ممبر اسمبلی کا دھرنا

کلکتہ,نومبر . گزشتہ پانچ مہینے سے بند تریبنی مل کو کھلوانے کےلئے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی منورجن بیوپاری بھی دھرنے میں شامل ہوئے ۔ہگلی کے بالا گڑھ سے ممبر اسمبلی منورجن بیوپاری نے کہا کہ مل انتظامیہ مزدوروں کو اس کا حق دینے کے بجائے سامان کو ٹرک کے ذریعے لے جانا چاہتے ہیں۔ پھر مشین کھول کر لے جائے گی۔ وہ فیکٹری بند کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ فیکٹری انتظامیہ حکومت یا وزیر کی بات سننا نہیں چاہیے۔خیال رہے کہ فیکٹری انتظامیہ مزدوروں کو معاوضہ دینے کی پیش کش کی تھی مگر مزدوروں اور مل انتظامیہ کے درمیان صلح نہیں ہوسکی۔اس درمیان وزیر محنت بیچارام منا اور مل انتظامیہ کے درمیان میٹنگ بھی ہوئی مگر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ۔بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے تولا بازی کی وجہ سے یہ مل بند ہے اور یہ مظاہرہ لوگوں کو دکھانے کےلئے ہے۔

 

Related Articles