سوناکشی سنہا اسٹریمنگ ویب سائٹ کا حصہ بننے کو تیار
ممبئی ،دسمبر۔بولی وڈ کی بڑی شخصیات کے بعد ایک نامور اداکارہ بھی اب اسٹریمنگ ویب سائٹ کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی نامور اداکارہ سوناکسشی سنہا اسٹریمنگ ویب سائٹس (OTT) پر کام کرنے جارہی ہیںَ۔حال ہی میں اپنے ایک بیان میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا حصہ ہونگی جو کہ ایک ویب سیریز کے طور پر دکھائی جائیگی۔اداکارہ نے بتایا ہے کہ اس ویب سیریز پر کام کرنے سے ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو مل رہا تھا اور یہ تجربہ میری زندگی میں کافی پرجوش ثابت ہوا ہے۔او ٹی ٹی شو کے حوالے سے سوناکشی کا کہنا تھا کہ بطور اداکارہ یہ میرے کیریئر کا حصہ ہے اور اسطرح مجھے کچھ الگ اور بہتر کرنے کا موقع ملا ہے۔اسٹریمنگ ویب سائٹس کا حصہ بننے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہاں کام کرنے کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا ہے۔