ہندوستان میں ای ویسٹ ڈمپنگ تشویشناک: سیتا رمن
نئی دہلی، دسمبر۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج ملک کی اقتصادی سرحدوں کو برقرار رکھنے، مقدمات کے نمٹانے میں تیزی لانے اور معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو ویجیلنس (ڈی آر آئی) کی بہتر کارکردگی کے لیےتعریف کی۔یہاں ڈی آر آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ بہت کم قابل عمل معلومات دستیاب ہیں۔ بہت سی انٹیلی جنس دستیاب ہے لیکن جب کارروائی کی بات آتی ہے تو وہ معلومات حقیقت نہیں بن پاتی ہیں۔ بعض اوقات یہ معلومات اتنی ہلکی ہوتی ہیں کہ اس پر عمل کرنا مشکل ہوتا ہے۔موندرا پورٹ پر تین ہزار کلوگرام پلانٹ میٹریل کی ایک کھیپ کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس طرح کی غیر قانونی کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر آئی کو ای ویسٹ ڈمپنگ پر بھی توجہ دینی چاہئے کیونکہ اسے ملک کے ساحل تک نہیں پہنچنا چاہئے۔اسمگلنگ ان انڈیا رپورٹ 2020-21 جاری کرتے ہوئے، انہوں نے حکام سےا سمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کو بھی کہا۔اس موقع پر سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کے چیئرمین وویک جوہری بھی موجود تھے۔