ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز آٹھ ہزار سے کم
نئی دہلی، نومبر ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا انفیکشن کے یومیہ کیس آٹھ ہزار سے نیچے رہے، جب کہ 12 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہو ئے ہیں۔دریں اثناء پیر کو ملک میں 71 لاکھ 92 ہزار 154 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 17 کروڑ 63 لاکھ 73 ہزار 499 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 7579 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 480 ہو گئی ہے۔ اس دوران 12 ہزار 202 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 46 ہزار 749 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 4859 سے کم ہو کر 113584 پر آ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 236 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 147 ہو گئی ہے۔ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.33 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.32 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔کیرالہ میں ایکٹو کیسز 3997 کم ہو کر 54726 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 7515 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5012301 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 180 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37675 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔مہاراشٹر میں، ایکٹو کیسز 120 کم ہو کر 13334 پر آ گئے ہیں، جب کہ مزید آٹھ مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140747 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 768 کم ہو کر 6476450 رہ گئی ہے۔قومی دارالحکومت میں ایکٹو کیسز 297 ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1415300 تک پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی، کورونا انفیکشن کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25095 پر مستحکم ہے۔جنوبی ہندوستان کے تامل ناڈو میں، ایکٹو کیسز کم ہو کر 8616 ہو گئے ہیں اور مزید 13 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 36388 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2676017 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔کرناٹک میں 197 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 6896 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38177 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 2948704 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 59 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 2206 تک آ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2054737 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14428 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں 37 ایکٹو کیسز کی کمی کے بعد ان کی کل تعداد 3538 ہو گئی ہے جبکہ یہاں مرنے والوں کی تعداد 3983 ہے۔ اس کے ساتھ ہی 667171 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا کے 75 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد بڑھ کر 7945 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 14 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 19397 ہو گئی ہے اور اب تک 1583118 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز میں 31 کی کمی کے بعد ان کی کل تعداد 4715 پر آ گئی ہے اور کورونا سے پاک لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 127126 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 479 پر مستحکم ہے۔ چھتیس گڑھ میں، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو بڑھ کر 304 ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 992681 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 13592 ہو گئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے 262 ایکٹو کیسز ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 586154 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16586 ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 309 ہو گئے ہیں اور اب تک 816831 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10091 پر مستحکم ہے۔ بہار میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک بڑھ کر 41 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک 716487 لوگ کورونا سے پاک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی، مرنے والوں کی تعداد 9663 پر مستحکم ہے۔