ہرشل پٹیل نے اے بی ڈی ویلیئرس کی جم کر تعریف کی

نئی دہلی، نومبر۔ نیوزی لیند کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں مین آف دی میچ رہے ہرشل پٹیل نے اپنی آئی پی ایل فرنچائیزی رائل چیلنجرس بنگلور کے ساتھ اے بی ڈیویلیرس کے ریٹائرمنٹ پر انہیں یاد کیا۔ ہرشل پٹیل نے کہا کہ ڈی ویلیئرس نے ان کے کیریر کو سنوارنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلے باز کے دماغ کو پڑھنا مجھے دی ویلیئرس نے ہی سکھایا ہے۔ میچ کے بعد ہرشل نے کہا، ’’ اے بی ڈیلیئرس کا میرے کیریر پر کافی اثررہا ہے۔ میں ہمیشہ انہیں خاموشی سے دیکھتا آیا ہوں۔ حال ہی میں یو اے ای میں میں نے ان سے پوچھا تھا کہ بڑے اوور میں نپی تلی گیندبازی کیسے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب بلے باز اچھی گیند کو بھی پیٹے تو بھی تبدیلی مت کرو، اچھی گیندوں کو مارنے کے لئے بلے باز کو مجبور کرو کیونکہ وہ سوچے گا کہ آپ دوسری گیند کروگے لیکن ایسا ہوگا نہیں۔ آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے میں یہ بات میرے ذہن میں رہی اور اب پورے کیریر میں رہے گی۔ ہرشل نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لی ہیں۔ واضح رہے کہ رانچی میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں ہندوستان کی جیت میں ہرشل پٹیل نے اہم رول ادا کیا تھا اور وہ پلیئر آف دی میچ قرار دیئے تھے۔ انہوں نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنے کے بعد کہا تھا کہ ان کا ڈیبیو کافی شاندار رہا اور وہ آگے بھی مقابلے میں اپنی اس فارم کو جاری رکھیں گے۔

 

Related Articles