فلم نو ٹائم ٹو ڈائے نے دنیا بھر میں 700 ملین ڈالر کا بزنس کرلیا
لاس اینجلس ،نومبر۔ہولی وڈ کی معروف سیریز جیمز بانڈ کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائے نے دنیا بھر میں اب تک 700 ملین ڈالر بزنس کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق جیمز بانڈ کی نئی فلم نے ملکی سطح نے معمولی بزنس کیا جبکہ عالمی سطح پر اسکی مقبولیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ ایکشن سے بھر پور یہ فلم ایمازون سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کی گئی ہے۔واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہو چکی ہے۔ہولی وڈ اداکار ڈینیل کریگ 2006سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں، ڈینیئل کریگ نے نو ٹائم ٹو ڈائے کے لیے ساڑھے4ارب روپے معاوضہ لیا۔جیمز بونڈ ایک جاسوس کا کردار ہے جسے آئن فلمینگ نے 1953 میں لکھا تھا جس پراب تک 24 فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ جیمز بونڈ سیریز اب تک آٹھ کھرب کا بزنس کرچکی ہے۔