ملک میں کووڈ ویکسینیشن 110.23 کروڑ سے زیادہ
نئی دہلی ،نومبر۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 57.54 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکےلگائے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن 110.23 کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 لاکھ 54 ہزار 817 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک 110 کروڑ 23 لاکھ 34 ہزار 225 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13878 کووڈ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 38 لاکھ 925 افراد کووڈ انفیکشن سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.25 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 13091 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 38 ہزار 556 کووڈ مریض زیرعلاج ہیں۔ انفیکشن کی شرح 0.40 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 89 ہزار 470 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 61 کروڑ 99 لاکھ دو ہزار 64 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔